9 فروری 2014 - 20:30
وزارت خارجہ کی ترجمان: ایران میں کوئی بھی امریکی حراست میں نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران میں کچھ امریکی شہریوں کی گرفتاری کی رپورٹوں کی تردید کی ہے.

ابنا: مرضیہ افخم نے اتوار کو اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ہمارے پاس جو اطلاعات ہیں ان کی بنیاد پر کوئی بھی امریکی شہری، ایران میں حراست یا جیل میں نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ کی طرف سے کبھی کبھی جن لوگوں کا نام لیا جاتا ہے وہ دو ایرانی شہری ہیں جنہیں کسی دوسرے ایرانی شہری کی طرح مکمل قانونی حقوق اور سہولیات حاصل ہیں .وزارت خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ امریکہ نے بیس سے زیادہ ایرانی شہریوں کو، پابندیوں کی خلاف ورزی کے بے بنیاد دعوے کے ساتھ حراست میں لے رکھا ہے اور سفارتی نیز قانونی راستوں سے مسلسل کوششوں کے باوجود ابھی تک ان بے گناہ ایرانی شہریوں کی رہائی کی سمت میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

.......

/169